وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے: نیٹلی بیکر

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے: نیٹلی بیکر
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر۔ فوٹو سوشل میڈیا
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر۔ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔

اسلام آباد میں امریکا کے یومِ آزادی کی تقریب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان نے ہر اچھے برے وقت میں شانہ بشانہ کام کیا، پاکستان میں تعلیم، صحت، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں اہم امریکی تعاون رہا، داعش حملہ آور کی حوالگی انسدادِ دہشت گردی میں بڑی کامیابی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاک امریکا سیکیورٹی تعاون طویل المدت شراکت داری کا ستون ہے، ڈیجیٹل معیشت اور اختراعی سرمایہ کاری میں پاکستان کا کردار متاثر کن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، یو ایس ایڈ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں زندگیوں کو بدلا۔

نیٹلی بیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مواقع فراہم کرتا رہے گا، پاک امریکا شراکت داری کا اگلا باب استحکام اور خوش حالی پر مبنی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل مارکیٹوں میں ہماری مشترکہ سرمایہ کاری پر بہت خوش ہوں، اختراع، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اسپیس میں نئی راہیں ہموار کرنے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی معترف ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں