بھارتی لڑاکا پائلٹ عالمی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگا

بھارتی لڑاکا پائلٹ عالمی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگا


نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی فضائیہ کے لڑاکا پائلٹ اور خلا باز شبھانشو شکلا آئندہ ہفتے خلا کی جانب روانہ ہوں گے۔ مشن امریکہ کے کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا سے 10جون کو اپنے سفرکاآغاز کرے گا ۔بھارتی خلا باز شبھانشو شکلا کاکہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کامشن نوجوانوں میں تجسس پیداکرے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لڑاکا پائلٹ اور خلا باز شبھانشو شکلا آئندہ ہفتے خلا کی جانب روانہ ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی شہری کا اعزاز حاصل کریں گے ۔39 سالہ شکلا، امریکی نجی خلائی کمپنی “ایکزئم اسپیس” کے تحت خلامیں جانے والے چارافرادپرمشتمل مشن کاحصہ بنیں گے۔ شبھانشو شکلاخلائی مشن کے پائلٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یہ مشن امریکہ کے کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا سے 10 جون کو روانہ ہوگا۔شبھانشو شکلا نہ صرف آئی ایس ایس میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی ہوں گے، بلکہ خلا میں پہنچنے والے دوسرے بھارتی خلا باز بن جائیں گے۔ ان سے قبل راکیش شرما 1984 میں روسی سوئیوز مشن کے تحت خلا میں گئے تھے۔شبھانشو شکلا، جو گروپ کیپٹن کے عہدے پر فائز ہیں، اس تجارتی خلائی مشن کے پائلٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔خلا باز شبھانشو شکلا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں اکیلے خلا جا رہا ہوں، مگر یہ ڈیڑھ ارب بھارتی عوام کا سفر ہے۔شکلا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا مشن نوجوان نسل میں تجسس پیدا کرے اور ایسی اختراعات کی راہ ہموار کرے جو مستقبل میں بھارت کو مزید خلائی مشن انجام دینے کے قابل بنائیں۔بھارتی محکمہ خلاء نے اس مشن کو ملک کے خلائی عزائم میں نئی تاریخ کا آغاز قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں