وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔
Load/Hide Comments




