پچھلے دورِ حکومت میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی، فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا: عظمیٰ بخاری

پچھلے دورِ حکومت میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی، فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملتان میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں