بچوں کے ہمراہ ٹرین کے نیچے خودکشی کرنیوالی ماں کی شناخت ہو گئی

بچوں کے ہمراہ ٹرین کے نیچے خودکشی کرنیوالی ماں کی شناخت ہو گئی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی ماں اور اس کے بیٹوں کی شناخت ہو گئی ہے، 30 سالہ اقراء نے اپنے 3 سالہ بیٹے معاذ اور 1 سالہ بیٹے عمار کے ساتھ خودکشی کی۔

اقراء 2 ماہ قبل شوہر سے ناراض ہو کر بچوں سمیت میکے آئی تھی، ماں اور دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

اس سے قبل خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں جبکہ خاتون اور بچوں کی شناخت کیلئے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں