غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی، خواجہ آصف

غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی، خواجہ آصف
خواجہ آصف : فائل فوٹو
خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی۔ غلام سرور خان نے ہماری حکومت سمیت ماضی کی حکومتوں پر ذمے داری ڈالنے کی کوشش کی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سرور خان نے جعلی لائسنسوں کے حوالے سے جو تعداد بتائی درحقیقت وہ اُس سے بہت کم تھی۔ انکوائری ہوگی تو وہ بتائیں گے کہ سرور خان کو یہ کس نے فِیڈ کیا تھا۔

خواجہ آصف  نے کہا کہ ستمبر میں امریکا سے ریگولیٹرز آرہے ہیں تاکہ ہماری فلائٹس امریکا سے بھی شروع ہو سکیں۔ کوشش ہے کہ 14 اگست سے برطانیہ کی پروازیں شروع ہوجائیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہمارے ساتھ دشمنی کم اور آپس میں زیادہ ہوگئی ہے،  پی ٹی آئی والوں کو کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں