ٹرین اور بسوں کے کرائے بھی بڑھ گئے

ٹرین اور بسوں کے کرائے بھی بڑھ گئے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے مسافر ٹرینوں، بسوں، انٹر سٹی روٹ بسوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ٹرین کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد 18 جولائی سے ہو گا۔

دوسری جانب  ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے مطابق انٹر سٹی روٹ بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں کے تناظر میں انٹر سٹی روٹس پر 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انہی روٹس پر دو ہفتے قبل بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے بتایا ہے کہ ٹرکوں کے کرایوں میں 20 فیصد جبکہ پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر شیر علی چوہدری کے مطابق منی مزدا لوڈرز اور مزدا بسوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں