گولڈن ٹیمپل دیگر اہم مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی

گولڈن ٹیمپل دیگر اہم مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی
گولڈن ٹیمپل  دیگر اہم مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹمپل کو چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار بم حملے میں اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد گولڈن ٹیمپل اور خطے میں دیگر اہم مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ امرتسر میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ایس جی پی سی کے انٹرنیٹ ڈپارٹمنٹ کو ای میل موصول ہوئی کہ گولڈن ٹمپل میں بم نصب کردیا گیا ہے اور اسے اڑا دیا جائے گا۔ اس دھمکی کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد گولڈن ٹمپل کو خالی کرالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں گولڈن ٹمپل کو بم سے اڑانے کی یہ دوسری دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں