صوبے میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

صوبے میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

    محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اندورنِ صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کریں۔

    مراسلے میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کو اندورنِ صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مثلاً  مسافر کوچ، بس اور ویگن مالکان کو دو دو سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا کہیں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جی پی ایس ٹریکر، الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنرز نے ٹرانسپورٹرز کو ان حفاظتی اقدامات کے لیے 20جولائی تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔



    50% LikesVS
    50% Dislikes
    March 2026
    M T W T F S S
     1
    2345678
    9101112131415
    16171819202122
    23242526272829
    3031  

    اپنا تبصرہ بھیجیں