سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 خوارج کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 16 سے 20 جولائی مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشنز کیے، کارروائی بھارتی ایجنسی کی دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

4 روزہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت سے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

خوارج کے زیرِ استعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو سراہا، علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں