پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک سیٹ کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ  شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مسلم لیگ ن نے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم  اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مہر عبدالستار میدان میں ہیں۔ 

اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے ارکان کی کل تعداد 261 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 108 ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں