13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا شخص ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے بھاگ گیا

13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا شخص ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے بھاگ گیا
کراچی: 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا شخص ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے بھاگ گیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمسن لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل مدعی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے 13 سال کی بچی سے شادی کی اور ملزم کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں عدالت نے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں