غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب
غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے مغربی ممالک کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے منگل کے روز مغربی ممالک کے ایک گروپ کے اُس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ جنگ فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس طرح مملکت نے اسرائیل کی طرف سے انسانی امداد کی ناکہ بندی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کےعمل کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت مغربی ممالک کے ایک گروپ نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل کو محصور پٹی پر اپنی جنگ فوری طور پر ختم کرنی چاہیے اور انہوں نے فلسطینیوں کے “غیر انسانی قتل” اور “امداد کی قلیل مقدار” پر تنقید کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں