امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 2024ء میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کا اعتراف کیا تھا۔ 

2025ء اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس کو اغوا کرکے 31 عام شہریوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کو قتل کرنے کی ذمے داری قبول کی۔

محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کا مؤقف امریکی انتظامیہ تک پہنچانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے لسانیت اور حقوق کے نام پر معصوموں کا خون بہایا، دہشت گردی، دہشت گردی ہے، کوئی بھی مقصد شہریوں کے قتل کو جائز نہیں بنا سکتا، دنیا کو دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں