کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں