توشہ خانہ ٹو کیس، 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 3 پر جرح مکمل

توشہ خانہ ٹو کیس، 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 3 پر جرح مکمل
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 3 گواہان کے بیانات جرح مکمل کر لی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

 سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکریٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

3 گواہان کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثناء سعید اور اے ڈی سی عبداللّٰہ خان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی گئی، جبکہ استغاثہ کے گواہ عظیم منظور کو غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں