امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری

امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری
مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری - فائل فوٹو
مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری – فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا اسٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے، فوربز میگرین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں