سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف

سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں بلکہ اقدام قتل کا درج کیا جائے گا، کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانگی بہتر رکھنے کے لیے پولیس تعینات ہو گی،  کراچی میں حفاظتی انتظامات کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کراچی کو کرائم فری زون بنائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں