قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات، دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کروادی گئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات، دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کروادی گئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق بیر سٹرگوہر اور عامر ڈوگر نے عدالتی کیسز سے متعلق دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کروا دیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق کوئی معاملہ کسی عدالت میں زیر التواء نہیں، بلا تاخیر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے دستاویزات وصول کر لیں، انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ آپ کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے، اب سے پراسیس شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا اعلان کریں گے، ہم اب پوری اپوزیشن کو آگاہ کریں گے کہ کاغذات جمع کروائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں