عوام سال نو پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، آئی جی سندھ کی اپیل

عوام سال نو پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، آئی جی سندھ کی اپیل
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ کے خلاف پیغام میں سالِ نو کے موقع پر قانون کی مکمل پاسداری کی اپیل کی۔ 

کراچی سے اپنے پیغام میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں، غفلت اور لاپرواہی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ شہری ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کریں، ہوٹلز، پارکس اور عبادت گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں، بازاروں اور اہم مقامات پر پولیس الرٹ ہے، امن وامان یقینی بنایا جائے گا۔ 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری اور بروقت مدد فراہم کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں