علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف آج 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت تھی، عدالت کو بتایا ہے کہ علیمہ خان مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتیں۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں 7 جنوری کی تاریخ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی ہدایات ہیں کہ عدالت میں جو بھی کارروائی ہو انکے سامنے ہو، عدالت کے علم میں لایا ہوں کہ علیمہ خان اگلی تاریخ پر پیش ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں