ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر
ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث ٹریفک  کی روانی متاثر ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم ون،صوابی سے برہان تک بند، ایم 4 شیرشاہ سے شام کوٹ تک، ایم 5 شیرشاہ سے سکھر تک اور ایم 14، فتح جنگ سے کوٹ بیلیاں تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقے بھی دھند سے متاثر ہوئے ہیں، جعفرآباد، صحبت پور اور بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں