دارالحکومت کے سبزے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر مصدق ملک

دارالحکومت کے سبزے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر مصدق ملک
اسلام آباد کی ماحولیاتی بہتری حکومت کی ترجیح ہے: مصدق ملک۔فوٹو: فائل
اسلام آباد کی ماحولیاتی بہتری حکومت کی ترجیح ہے: مصدق ملک۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مصدق ملک نے اسلام آباد کے سبزے کو ہر صورت محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کے سبزے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت اسلام آباد کےماحولیاتی تحفظ سے متعلق اجلاس میں اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پیپر مل بیری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی پر بریفنگ دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ قوانین و قواعد کی مکمل پاسداری کے بغیر کوئی ماحولیاتی اقدام نہیں لیا جائے گا، ماحولیاتی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ اسلام آباد کی ماحولیاتی بہتری حکومت کی ترجیح ہے، اسلام آباد کے شہریوں کی صحت حکومت کی ذمہ داری ہے، شجرکاری مہم میں تمام اداروں کا مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پیپر مل بیری کے بدلے مقامی، پھل دار اور چیڑ کے درخت لگائے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں