کراچی میں سردی کا مزید قیام کرنے کا امکان

کراچی میں سردی کا مزید قیام کرنے کا امکان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرد موسم کی لپیٹ میں موجود کراچی میں ٹھنڈ اگلے کچھ روز بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلستان جوہر میں 10.5 اور شارع فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں