لاہور اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا آغاز

لاہور اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا آغاز
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔

مجموعی طور پر 6 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی، جس میں 4 ہزار سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 6 خواتین وکلاء بھی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صدر ، سیکریٹری سمیت 8 نشستوں پر 27 امیدوار مد مقابل ہیں۔

صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر، حامد خان گروپ کے عرفان حیات باجوہ مد مقابل ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں