ہر شہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے: مریم نواز

ہر شہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے: مریم نواز
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کے لیے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی، وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فعال ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فعال ہوں گی۔ کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت میسر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں تعینات ڈاکٹروں کو اسپیشل پیکیج دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں