خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے

خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے
تصاویر بشکریہ جیو نیوز
تصاویر بشکریہ جیو نیوز

جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے۔

مولانا حافظ سلطان محمد گزشتہ روز آئی ای ڈی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا بازار میں مدرسے کے قریب نشانہ بنایا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی وزیرستان کے رہنما مولانا سلطان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا حافظ سلطان محمد کے اہلخانہ، کارکنوں، اہل علاقہ اور تلامذہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ اللّٰہ کریم اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں مسلسل بڑھتی دہشتگردی افسوسناک ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں