پی ٹی آئی کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں، ناصر شاہ

پی ٹی آئی کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں، ناصر شاہ
پی ٹی آئی کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سڑک پر جلسے کی بات مناسب نہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو واضح طور بتایا تھا کہ باغ جناح میں جلسےکی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود باغ جناح میں موجود تھے، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا بتادیا تھا۔ باغ جناح کا مطالبہ پی ٹی آئی نے خود کیا تھا، سڑک پر جلسے کی بات مناسب طرزِ عمل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں جلسےکے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، باغ جناح وفاق کےپاس ہے، اجازت نامے میں رسمی تاخیر ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں