وزیراعظم کی ڈیووس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات

وزیراعظم کی ڈیووس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا، ملاقات میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ کیا اور مالیاتی نظم و ضبط، محصولات اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تعریف کی اور طویل مدتی اقتصادی لچک یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں