پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے، ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، نوجوان خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمتوں کے لیے تیار ہیں۔

ڈیووس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی، پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی اور دیگر برآمدات میں حوصلہ افزا ترقی دیکھی گئی،  آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانون کو ہنرمند اور تربیت کی فراہمی کےلیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں بھی مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں