بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

بھلوال کے قریب میلووال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرک پر چارہ لدا ہوا تھا جس میں 12 مزدور سوار تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



