کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان

کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں