کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سرجانی ٹاؤن، ملیر، مشرف کالونی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے بعد موسم بھی مزید سرد ہوگیا ہے۔
صدر اور اطراف میں ہلکی بارش جبکہ پی ای سی ایچ ایس اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ احسن آباد، گلستان جوہر، ڈالمیا اور اسکیم 33 میں بھی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



