گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی، سٹی تاجر اتحاد

گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی، سٹی تاجر اتحاد
فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی 

سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی۔

تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ فی اسکوائر فٹ مینٹیننس 245 روپے مقرر تھی، اتنی بھاری رقم کے باوجود انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن جواب دے۔

ادھر تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکمل گرانے کی سفارش کردی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے گل پلازا کا دورہ کیا، تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دے دیا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ گل پلازا کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرا دیا جائے، گل پلازا 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازا ہے۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں ہفتے کی شب آگ لگنے کے بعد پورا پلازا جل گیا تھا، گل پلازا سے متصل عمارتوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں