برفباری میں کمی سائبرین ہوائیں برقرار، شاہراہیں سیاحوں کیلئے بند

برفباری میں کمی سائبرین ہوائیں برقرار، شاہراہیں سیاحوں کیلئے بند
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری میں کمی ہوگئی ہے تاہم سائبرین ہوائیں برقرار ہیں۔ چمن سے کنٹرول روم کے مطابق زیارت جانے والی کوئٹہ زیارت شاہراہ سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ 

این ایچ اے کے مطابق این 50 ژوب ہائی وے جزوی بحالی کے بعد دوبارہ جم گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے آنے والی ٹرانسپورٹ این 50 پر پھنس گئی۔ شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، تالاب اور پائپ منجمد ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری سے سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔ این 50 ژوب ہائی وے دوبارہ جم گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی بالائی علاقوں میں پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک پاشی جاری ہے۔ 

کنٹرول روم نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز، مسافر اور سیاح ٹریولنگ ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں