’مرد بہت مظلوم ہیں‘ طلال چوہدی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے

’مرد بہت مظلوم ہیں‘ طلال چوہدی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے
’مرد بہت مظلوم ہیں‘ طلال چوہدی کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے مردوں کے مظلومیت سے متعلقہ تبصرے پر قہقہے لگ گئے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ڈومیسٹک وائلنس بل میں ترمیم پر دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ مرد بہت مظلوم ہیں، گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں۔

انہوں نے بل کی مخالفت نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ڈومیسٹک وائلنس کے بل میں مردوں کو شامل کیا گیا ہے، وفاقی وزیر کے جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

ڈومیسٹک وائلنس بل میں ترمیم جے یو آئی ف کی عالیہ کامران نے پیش کی، قانون کا مقصد گھریلو تشدد کے خلاف خواتین، مرد، بچوں، کمزور اور مخنث کو تحفظ دینا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں