پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے: حنیف عباسی

پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے: حنیف عباسی
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن سے سال کے آخر تک نیا ٹریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو وسطِ ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں، اس سال کے آخر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر حق ان کا ہے جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی فتح کی معترف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں