کراچی میں موسم خشک و سرد، کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 2 ریکارڈ

کراچی میں موسم خشک و سرد، کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 2 ریکارڈ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

درجۂ حرارت قلات میں منفی 4، نوکنڈی میں 5، سبی میں 7، گوادر میں 10 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں