لاہور:بسنت پر آسمان روشن کرنے والی سرچ لائٹس کی مانگ میں اضافہ

لاہور میں بسنت قریب آتے ہی آسمان کو روشن کرنے والی سرچ لائٹس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
رات میں پتنگ بازی کے لیے شہری سرچ لائٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لائٹس مہنگی تو مل رہی ہیں لیکن ان کے بناء بسنت ادھوری ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ 2 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کی لائٹس موجود ہیں جو بسنت میں آسمان کو جگمگائیں گی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بسنت 6 سے 8 فروری تک منائی جائے گی۔
ادھر شہر میں بسنت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شہر میں اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں میں سجادیا گیا ہے۔
بسنت کے تمام روز مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو، اورنج لائن، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں لوگ مفت سفر کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments



