پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ

پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ۔فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ۔فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں، وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عظمیٰ خان کے سامنے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کا آرڈر رکھا تھا، عظمیٰ خان نے باہر آکر جو کہا اور میڈیا پر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں