حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقوی

حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقوی
فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملوں کی پیچھے بھارت ہے، پہلے کی طرح اس بار بھی شکست دیں گے، بھارت نے بلوچستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کی۔

سی ایم ایچ کوئٹہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے، تفصیلات آنا باقی ہیں، آرمی، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ہمارا مورال کم نہں کرسکتے، جو دہشت گرد آیا وہ بچ کر نہیں جا پایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بہت بہادر ہیں کہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، حملوں میں ملوث کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنادیے گئے، اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ان کا تعاقب کیا گیا اور مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ہفتے کی صبح سے اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

جمعے کے روز بھی 41 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ یوں دو روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔

دہشت گردوں نے گوادر میں بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام حملے ناکام بنا دیے، سیکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں