ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ایم پی او کے تحت 180 افراد نظر بند

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ایم پی او کے تحت 180 افراد نظر بند
کراچی: ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ایم پی او کے تحت 180 افراد نظر بند

ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں ایم پی او کے تحت 180 افراد کو نظر بند کر دیا گیا۔ 

اس حوالے سے کراچی سے محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ ایسٹ زون سے 51 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ویسٹ زون سے 30، سینٹرل سے  24، کیماڑی سے 23 اور کورنگی سے 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ساؤتھ زون سے 10، ملیر سے 9 اور سٹی ڈسٹرکٹ سے 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام افراد کو 30 روز کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں