جے یو آئی کا 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

جے یو آئی کا 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، 8 فروری کو پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، یہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں