سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں پولیس نے بسنت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق بسنت کے موقع پر مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں 104، یلو زون میں 92 جبکہ گرین زون میں 72 ناکے قائم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ روف ٹاپس، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسز اور انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے 1300 افسران اور اہلکار بھی شہر بھر میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

دریں اثناء سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں