بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی

بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقے ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں