دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا، وزیر قانون

دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا، وزیر قانون
دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا، ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ رہا، چالیس سال سے ہم قربانیاں دے رہے ہیں، کوئی ملک اتنا لمبا عرصہ دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑا۔

وفاقی وزیر قانون نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر ایک اور کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں، نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کے خلاف جلد اپیل کا حق مل جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں