حافظ آباد میونسپل کمیٹی کے 5 ملازمین بدعنوانی پر ملازمت سے فارغ

حافظ آباد کے ایڈمنسٹریٹر حمداللّٰہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے 5 ملازمین بدعنوانی پر ملازمت سے فارغ کر دیے۔
انہوں نے کہا ملازمین نے کروڑوں روپے کی کنورژن فیس، کمرشل فیس اور نقشہ فیس کی مد میں خزانے کو نقصان پہنچایا۔
ایڈمنسٹریٹر حمداللّٰہ کے مطابق ملازمین نے ایم سی کی کروڑوں روپے کی مختلف سرکاری فیسوں کو خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خود ہڑپ کیا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کرپشن پر نوکری سے فارغ کیے جانے والوں میں جونئیر کلرک، انفورسمنٹ انسپکٹر اور دیگر شامل ہیں۔
ایم سی ایڈمنسٹریٹر حمداللّٰہ کے مطابق ملازمین کے خلاف کرپشن کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



