بدقسمتی سے وفاقی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، جنیداکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے موجودہ وفاقی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا۔
پی ٹی آئی پشاور نے ہشت نگری سے چوک یادگار تک ریلی نکالی سے جنید اکبر نے خطاب کیا اور کہا کہ تاجروں نے دکانیں اپنی مرضی سے بند کیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جلد احتجاج کی کال دی جائے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اور یہاں سرمایہ کاری ہو، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ، اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments



