ماسکو میں انٹیلی جنس افسر پر حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، روسی حکام

ماسکو میں انٹیلی جنس افسر پر حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، روسی حکام
ماسکو میں انٹیلی جنس افسر پر حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، روسی حکام

کراچی (نیوز ڈیسک)روسی فوجی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ولادیمیر الیکسیف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد روسی حکام نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور مبینہ ساتھی کے یوکرین فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ يہ واقعہ گزشتہ جمعے کے روز ماسکو کے شمال مشرقی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا تھا، جس میں الیکسیف شدید زخمی ہو گئے تھے۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، روس کی داخلی انٹیلی جنس سروس ایف ایس بی نے بتایا ہے کہ اس حملے کے شبے میں 1960ء میں پیدا ہونے والے ایک روسی شہری کو دبئی میں گرفتار کیا گیا، جہاں سے اسے ماسکو کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ایک دوسرے مشتبہ ساتھی کو پہلے ہی ماسکو میں حراست ميں ليا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک تیسرا مبینہ معاون حملے کے فوراً بعد یوکرین فرار ہو گیا تھا۔روسی تحقیقاتی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ یوکرینی خفیہ اداروں کے احکامات پر انجام دیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں