سہراب گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، لاپتہ لڑکی بازیاب، نقدی، زیورات اور سامان برآمد

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی توحید میمن کے مطابق لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے اغوا کا والد کی مدعیت میں تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکی گھر سے لاکھوں روپے نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، گھڑیاں، موبائل فون اور ٹیبلیٹ لے کر گئی تھی۔
ایس ایس پی توحید میمن کے مطابق لڑکی اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے گھر سے گئی تھی، والدین کے مزید تعلیم کے منع کرنے پر لڑکی گھر سے ناراض ہوکر گئی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے رکشہ ڈرائیور کو لاوارث ظاہر کرکے پناہ حاصل کی۔ وہ رکشہ ڈرائیور کے گھر میں اس کے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق لڑکی نے سہراب گوٹھ کے اسکول میں داخلہ بھی حاصل کر لیا تھا۔ بازیاب لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



